ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اجتماعی طور پر جہدوجہد کرنا ہو گی، جواد الحسن
لاہور ( جنرل رپورٹر) ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اجتماعی طور پر جہدوجہد کرنا ہو گی ڈینگی کے تدراک کے لئے اقبال ٹاؤن انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے موزی مچھر کے خاتمہ کے لئے شہری بھی اپنا کردار اداکریں اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ان خیالات کا اظہار ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن جواد الحسن گوندل نے نجی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انتظامیہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ٹی ایم اے جواد الحسن گوندل نے کہا کہ ڈینگی خاتمہ کے سلسلہ میں آگاہی پروگرام جلد شروع کیا جائے گا عوام مکمل طور پر تعاون کرے عوامی تعاون کے بغیر اس وباء سے چھٹکارا ممکن ہے تھوڑی سی احتیاط سے ہم اور ہماری آنے والی نسلوں کو اس خطرناک امراض سے چھٹکارا مل سکتا ہے ڈینگی خاتمہ اور لاروا کی تلاش کے لئے تشکیل دی گئی مختلف ٹیمیں گلی محلوں اور کھلی جگہوں سے ڈینگی لاروا کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔.