جوڈیشل کمیشن کا قیام عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہے،عبدالرشید قریشی
لاہور ( پ ر)عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی۔ منصف اعوان چیئرمین جسٹس پارٹی منظور علی بھٹی، امتیاز رشید بھٹی، نواب سعید اللہ خان، درباب یوسف قریشی ہاشمی، این اے بٹ ایڈووکیٹ، خواجہ ناصر ایڈووکیٹ گجرانوالہ، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ، پیر محمد اشرف قریشی صدر ڈسٹرکٹ بار پاکپتن، علی رضا نصیر قریشی ایڈووکیٹ، نواب خضرحیات قصوری سابق ایم این اے ڈاکٹر شاہد نصیر، اور متعدد وکلاء نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہے۔ اگر جوڈیشل کمیشن شہادتوں کی روشنی میں اس نتیجہ پر پہنچ جاتا ہے کہ گذشتہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے تو ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ دھاندلی کی پیدا وار اسمبلیوں کے ممبران اور حکومتوں میں شامل افراد سے ان کو دی گئی تنخواہیں اور دیگر مراعات معہ مارک اپ واپس لینے کا حکم صادر کیا جائے اور تمام ممبران کو ہمیشہ کے لئے سیاست میں حصہ لینے سے روک دیا جائے۔