اسلامی معاشی نظام کے ذریعے ہی معاشی عدل و انصاف کی فراہمی ممکن ہے ،میاں مقصود
لاہور(نمائندہ خصوصی ) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلامی معاشی نظام کے ذریعے ہی معاشی عدل و انصاف کی فراہمی ممکن ہے ان خیالات کا اظہارا نھوں گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انھوں کہا سودی نظام کا جاری رہنا اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ اعلان جنگ ہے اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے دلوں سے سودی نظام کے ذریعے محبت رسول کو نکالنا چاہتی ہیں سودی معیشت سے نجات کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور ملک میں فوری طور پر اسلام کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ یہ ملک لاکھوں قربانیاں دے کر اس عظیم مقصد کیلئے حاصل کیاگیا تھا حکمران اشرافیہ نے اپنے مفادات کے لیے معاشرے کو طبقاتی بنیادوں پر تقسیم کردیا ہے اگر ہمارے ملک میں سیاسی قیادت کا قحط نہ ہوتا تو آج ہم لوگ ایک ہجوم کی صورت میں سرمایہ دارانہ نظام معیشت کے غلام نہ ہوتے۔ ۔ ۔ انھی طبقات کی بنیاد پر پیدا ہونے والی خلیج نے قومی وحدت ویکجہتی کو پارہ پارہ کیا ہے طبقاتی اور سودی نظام مالیات کے ہوتے ہوئے طبقاتی تقسیم ختم نہ ہوگی اور ملک میں تعلیم اور شعور کو عام کرنے کے لیے معاشرے کو سرمایہ دارانہ مافیا کے چنگل سے نجات دلانا ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ نظام تعلیم کو بھی ایک خاص سازش کے تحت سیکولر بنانے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔ہم اس سازش کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔