سیشن عدالت میں 36،سول کورٹ میں 5ایڈیشنل سیشن ججوں کو کمرے الاٹ

سیشن عدالت میں 36،سول کورٹ میں 5ایڈیشنل سیشن ججوں کو کمرے الاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور طارق افتخار نے سیشن کورٹ میں ججوں کی تعداد 41ہونے پر سیشن عدالت میں 36اور سول کورٹ میں 5ایڈیشنل سیشن ججوں کو کمرے الاٹ کردیئے ہیں ۔سیشن جج لاہور طارق افتخار نے ٹرانسفر ہو کر لاہور آنے والے 5ایڈیشنل سیشن ججز کو سول کورٹ میں نئے کمرے الاٹ کردیئے ہیں ،مذکورہ پانچوں جج ایوان عدل میں سول نوعیت کے کیسوں کی اپیلوں کی سماعت کریں گے،جن ججوں کو ایوان عدل میں تعینات کیا گیا ہے ان میں ایڈیشنل سیشن جج عمبرین قریشی،محمد ریاض،عمران خورشید،سرفراز علی اورعائشہ خالد شامل ہیں ،علاوہ ازیں سیشن عدالت میں تعینات 36ایڈیشنل سیشن ججوں کو برابرکیس منتقل کردیئے ہیں جوسیشن عدالت میں اندراج مقدمے کی درخواستوں، منشیات کے مقدمات ،حدود کے کیس ،سول کیس اور قتل کے کیسوں کی سماعت کریں گے۔