5کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے آج رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

5کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے آج رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید کی عدالت میں تھانہ ڈیفنس سی کے ایک قتل کیس کی سماعت ،عدالت نے ایس ایچ او اسلام پورہ کو قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر تھانہ ڈیفنس سی کے 5کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے آج 11اپریل کورپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں تھانہ ڈیفنس سی کا ایک قتل کیس سرکار بنام محمد انور زیرسماعت ہے جس میں 5اہلکار ہیڈ کانسٹیبل عبدالستار، کانسٹیبل حسنین ایوب، محمد طیب، محمد عباس اورکانسٹیبل بشارت علی بطور گواہ نامزد ہیں۔ ۔ ۔  عدالت نے پانچوں اہلکاروں کوبیان کے لیے طلب کیالیکن وہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایس ایچ او اسلام پورہ کو حکم دیا کہ پانچوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں آج رپورٹ رپورٹ پیش کی جائے۔