بینکنگ عدالت نے متعدد نادہندگان کے خلاف ڈگریاں جاری کر دیں

بینکنگ عدالت نے متعدد نادہندگان کے خلاف ڈگریاں جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے متعدد نادہندگان کے خلاف ڈگریاں جاری کر دیں، بینکنگ عدالت نے نا دہندگان کو اثاثوں کی نیلامی سے بچنے کے لئے ایک ماہ میں بینکوں کا قرض ادا کرنے کا حکم دیاہے۔بینکنگ کورٹ میں مختلف بینکوں کی جانب سے رقم کی ریکوری کے دعوے دائر کئے گئے جن میں سیگما کے خلاف 1کروڑ 10لاکھ 76ہزار روپے ،حسن سٹیل ملز کے خلاف 32لاکھ 8ہزار روپے ،ندیم ریاض کے خلاف1کروڑ سے زائد ، افتخار حسین کے خلاف 1کروڑ19لاکھ 85ہزار سمیت دیگر نادہندگا کے خلاف ریکوری کے دعوے دائر کئے گئے ۔بینکنگ عدالت نے گزشتہ روز مذکورہ بالا نادہندگان کے خلاف ڈگریاں جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں قرض کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے بصورت دیگر نادہندگان کے اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔