بشارت راجہ کی جرنلسٹ پینل کے عہدایداران کو مبارکباد
لاہور( جنرل رپورٹر ( سابق وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کے سالانہ انتخابات میں منتخب ہونے والے جرنلسٹ پینل کے عہدایداران کو مبارکباد پیش کی انہوں نے نو منتخب صدر خواجہ نصیر اور جنرل سیکرٹری قمر جبارکے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب عہدیداران صحافیوں کے مسائل احسن طریقے سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے امیدظاہر کی کہ جرنلسٹ پینل کے نو منتخب عہدایداران صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔