امجد نذیر بٹ کو کوار ڈی نیٹر برائے انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ او رپرائس کنٹرول کمیٹی تعینا ت کرنے پر مبارکباد
لاہور(پ ر )انجمن تاجران اتحاد لاہور نے پنجاب حکومت کی طرف سے امجد نذیر بٹ کو کوار ڈی نیٹر برائے انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ او رپرائس کنٹرول کمیٹی تعینا ت کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے تہینتی پیغام میں انجمن تاجران اتحا د لاہور کے سرپرست اعلیٰ سید محمود اختر ننھا،صدر طاہر ثقلین بٹ ، سیکرٹری جنرل محمد منیر، وائس چیئرمین اطہر پرویز ‘ جوائنٹ سیکرٹری محمد شہباز ‘ سینئر نائب صدر محمد شفیق ملک ،محمد رمضان ‘ محمد احمد سمیت ساندہ ، شام نگر، انار کلی، نونایاں بازار اور گلشن راوی کے علاقائی صدور نے بھی امجد نذیر بٹ کو کوارڈی نیٹر بننے پر مبارکباد دی ہے ۔ پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انکے عہدہ سنبھالنے سے تاجروں اور حکومت کے درمیان دوریاں ختم ہوں گی اور تاجروں کی آواز موثر طریقے سے حکومتی ایوانوں میں پہنچے گی۔