اشیف بلاک کور کمیٹی اجلاس،یقین دھانیوں پر عملد رآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار
لاہور (پ ،ر) ایف بلاک کے حصول کیلئے ممبران کو اجتماعی کوششوں کو یقینی بنا نا ہوگا ،حکومت پنجاب جرنلسٹ کالونی کے اس بلاک کی ڈیویلپمنٹ اور الائٹمنٹ کیلئے جلد سے جلد اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار کورکمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس میں ممبران نے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ جمعہ 10اپریل کو چیئرمین کور کمیٹی شیر افضل بٹ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایف بلاک کے سینئرز ممبر اویس قرنی ، زاہد شفیق طیب نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے کسی محاذ آرائی سے گریز کرنا ہو گا۔ ۔ اور اپنی اس منزل کو پانے کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر جدوجہدتیز کرنا ہوگی