ٹبی سٹی ،32سالہ شخص کی لاش برآمد،مردہ خانہ جمع
لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں دو نشئی نشہ کی زیادتی اور حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ۔پولیس نے دونوں افراد کی نعشوں کو شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق شفیق آباد کے علاقہ میں 27سالہ نشئی نشہ کی زیادتی کی وجہ سے سڑک کے کنارے جاں بحق ہو گیا۔راہگیر یامین ،الیاس اور دیگر نے اس کی نعش کودیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔اور اس کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ہے دوسری جانب شیرا کوٹ کے علاقہ میں 28سالہ یاسین نشہ کی حالت میں پاؤں پھسلنے سے نالے میں گرا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ٹبی سٹی کے علاقے میں 32سالہ شخص کی لاش برآمد ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کروا دیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ بادشاہی مسجد کے قریب 32سالہ شخص کی لاش دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا۔شبہ یہ ہے کہ متوفی کو نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر ہلاک کیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حلیہ سے نشی معلوم ہوتا ہے ۔ہو سکتا ہے ہلاکت نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہو ورثا کی تلاش جاری ہے، موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی ۔