ہیبا ٹائٹس کا شکار دوہرے قتل کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا

ہیبا ٹائٹس کا شکار دوہرے قتل کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کا قیدی ہیپا ٹائٹس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق شرقپور کا رہائشی 50سالہ محمد قاسم کئی روز سے بیمار تھا اور جناح ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔اس کو دوہرے قتل پر25سال قید ہوئی تھی اور وہ سزا کاٹ رہا تھا گزشتہ روز وہ طویل علالت کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے اور اس کے ورثا کو شرقپور میں اطلاع دے دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -