شیخو پورہ کومجرموں اور اشتہاریوں کی کمین گاہوں سے پاک کر دیا جائیگا ،شہزادہ سلطان

شیخو پورہ کومجرموں اور اشتہاریوں کی کمین گاہوں سے پاک کر دیا جائیگا ،شہزادہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان) ڈی آئی جی پولیس شیخوپورہ رینج شہزادہ سلطان نے کہا کہ محکمہ میں کرپٹ پولیس آفسران کی کوئی گنجائش نہیں سائلوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے کو کسی صورت میں محکمہ میں برداشت نہیں کیا جائے گا خطرناک مجرموں اور اشتہاریوں کو ان کی کمین گاہوں سے پاک کر دیا جائے گا تھانوں میں ٹاؤٹوں کا داخلہ تھانہ میں مکمل بند ہو گا بلکہ ان کی لسٹیں تھانوں کے باہر آویزاں کی جائیں گی ریکارڈ یافتہ مجرمان پر کڑی نظر رکھی جائے ان خیالوں کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ ،قصوراور ننکانہ کے ڈی پی او زصاحبان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی آئی جی شہزادہ سلطان نے کہا تھانوں کے اندر عوام کو میرٹ پر انصاف مہیا کریں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا تھانوں کے ایس ایچ اوز صاحبان تھانہ میں آنے والے سائیلیں کی ہر صورت داد رسی کریں اگر کسی اہلکار نے شریف شہری کی عزت نہ کی تو اسے تھانہ سے فارغ کر دیا جائے گا تھانوں کی حوالات میں کسی ملزم کو بغیر لکھے پڑھے نہ رکھا جائے ڈی آئی جی نے تھانہ کی سطح پر ریکارڈ کو مکمل صاف ستھرا رکھیں، ان کی انسپکشن کا سلسلہ بھی جلد شروع کیا جائے گا، شیخوپورہ رینج کے اضلاع میں مزید نئے تھانے تعمیر کیے جائیں گے، پولیس کی کارکردگی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ان کو نقد انعامات اور اسناد دی جائیں گی، ڈی پی اوصاحبان اپنے اپنے اضلاع میں سرچ آپریشن کا سلسلہ تیز کریں، تھانوں کی سطح پر کرائی داروں کے کوائف مکمل درست رکھیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے جس تھانہ کی حدود میں غیر ملکی افراد رہائش پذیر ہیں ان کی نقل و حرکت پر بھی توجہ دیں پولیس اہلکار گشت کو اپنا شیوہ بنائیں تاکہ عوام کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھا جائے۔

مزید :

علاقائی -