فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 6 افراد شدید زخمی،2 کی حالت نازک

فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 6 افراد شدید زخمی،2 کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل ) فیکٹری ایریا کے علاقے سگیاں پل کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں 6مزدور شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں 2کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے سگیاں پل کے قریب چٹھہ کالونی میں واقع ایک فیکٹری میں گیس زیادہ بھرنے کے نتیجے میں فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6مزدور بوٹا، اللہ دتہ ، کاشف ، امین ، صادق اور قیصر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

مزید :

علاقائی -