چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہری ایک کروڑ کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے رہائشی عبدالحفیظ کے گھر مسلح ڈاکوؤں نے گھس کر اہل خانہ سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور کرنسی وغیرہ لوٹ لی۔ماڈل ٹاؤن میں دو بڑی ڈکیتیوں کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ڈاکوؤں نے سندر کے علاقہ رنگیل پور کے رہائشی اکرم کے گھر ڈاکوؤں نے گھس کر اس کے اہل خانہ سے 9لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔ اقبال ٹاؤن کے علاقہ کشمیر بلاک کے رہائشی سلیمان کے گھرڈاکوؤں نے گھس کر اہل خانہ سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل لوٹ لیا ۔علا وہ ازیں راوی روڈ میں ڈاکوؤں نے سلیم اور اس کی فیملی سے 1لاکھ 68ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ، شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے افتخار سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و لیپ ٹاپ ،نواب ٹاؤن میں ابرار سے 30ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،گرین ٹاؤن میں سعید سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل ،پرانی انارکلی میں صابر سے 50ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل ،گجر پورہ میں عابد سے 1لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،اسلام پورہ میں شہزاد سے 75ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،اقبال ٹاؤن میں احسن سے 71ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات ،ڈیفنس بی میں اطہر سے 50ہزار ،گارڈن ٹاؤن میں ارشاد سے 50ہزار روپے ،ستو کتلہ میں زبیدہ سے 1لاکھ 40ہزار ،مسلم ٹاؤن میں رمضان سے 75ہزار روپے ،باغبانپورہ میں جاوید سے 1لاکھ 55ہزار روپے ،ڈیفنس سی میں عبدالغفور سے 65ہزار روپے ،ڈیفنس بی میں خضر سے 50ہزار روپے ،رائیونڈ سٹی میں شاہد سے 60ہزار روپے ،سبزہ زار میں عمیر سے 70ہزار روپے ،ڈیفنس اے میں فرخ سے 40ہزار روپے ،ڈیفنس اے میں شریف سے 1لاکھ روپے اور باغبانپورہ میں کاشف سے 8ہزار روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موٹر سائیکل وغیرہ چھین لی گئیں۔ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں دن دیہاڑے ڈاکا ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور زیورات لے کر فرار ہو گئے پولیس حسب روایت دیر سے موقع پر پہنچی ۔خاتون ڈاکٹر سعدیہ اور اس کے بیٹے نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ سی بلاک مکان نمبر 138 کے رہائشی ہیں ۔گزشتہ ورز ان کا ڈرائیور مکا ن کا دروزہ کھول کر گاڑی کو دھو رہا تھا کہ ایک کار میں سوار 4ڈاکو ان کے دروازے پر آ کر رکے اور انہوں نے گاڑی سے اتر کر تمام گھر میں پھیل کر گھر میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنا لیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں نے ان کے گھر میں موجود موبائل ،لیب ٹاپ ،70تولے زیورات اور تقریبا 40لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور موقع سے فرار ہو گئے پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن وہ حسب روایت دیر سے پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں یہ رواں ماہ 10واں ڈاکا ہے اعلٰی پولیس حکام صورتحال کا نوٹس لیں۔