سیشن ججز کے تبادلے ، ایک سول جج سپیشل ڈیوٹی آفیسرعدالت میں تعینات
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے 2 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں اور ایک سول جج کو سپیشل ڈیوٹی آفیسر سول عدالت میں تعینات کرنے کا حکم دے دیاہے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ حبیب اللہ عامر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی کو ننکانہ صاحب سے جتوئی، ایڈیشنل سیشن جج منظر علی گل کو فیصل آباد سے ننکانہ صاحب تبدیل کر تے ہوئے 16اپریل تک نئے دفاتر کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سول جج محمد عنایت گوندل کو سول عدالت میں او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ تعینات