2014ء میں وزیر اعظم نے 26لاکھ 11ہزار ،عمران خان نے 2لاکھ 18ہزار روپے ٹیکس دیا

اسلام آباد(آئی این پی،آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ارکان پارلیمنٹ کی مالی سال 2013-14 کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کر دی‘1160 ارکان پارلیمنٹ میں سے 93 ارکان نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا ‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر ‘سینیٹر مولانا عطاء الرحمن ‘ سینیٹر ہلال الرحمن ‘ سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا ‘ سینیٹر اعظم خان ہوتی ‘ سینیٹر سراج الحق‘ اراکین قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا‘ عائشہ سید اور سنجے پروانی اور صوبائی وزیر میاں عطاء محمد مانیکاٹیکس ادا نہ کرنے والوں میں شامل‘رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے والد ملک غلام نور ربانی کھر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔ مولانا فضل الرحمن نے15688 روپے‘ وفاقی وزیر اکرام خان درانی 18181 روپے ‘ وزیر اعظم نوا زشریف نے 26 لاکھ 11 ہزار37 روپے‘ عمران خان نے2 لاکھ 18237 روپے ‘وزیر خزانہ اسحاق ڈار 22لاکھ86ہزار702 ‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان6 لاکھ 41 ہزار 284 روپے ‘ وزیر دفاع خواجہ آصف 3 لاکھ 11 ہزار 638 روپے ‘ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال ایک لاکھ 30 ہزار 749 روپے اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے 39 ہزار 900 ‘وزیر مملکت انوشہ رحمن ‘ 79171‘ سینیٹر رحمن ملک 17379‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک 6 لاکھ 66019‘وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ 111772 ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف 51لاکھ25ہزار545‘ سب سے زیادہ ٹیکس رکن پنجاب اسمبلی ارشد وڑائچ نے ادا کیا جنہوں نے 2کروڑ 42لاکھ روپے ٹیکس دیا،فاٹا سے سینیٹر تاج محمد آفریدی نے 2 کروڑ 40 لاکھ 7558 روپے ادا کیا جبکہ اعتزازاحسن نے ایک کروڑ 2474875 ٹیکس جمع کرا کر چوتھے نمبر پر رہے ۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 2013-14ء کے دوران وزیر اعظم نوا زشریف نے 26 لاکھ11 ہزار37 روپے‘ عمران خان 2 لاکھ 18 ہزار 237 روپے ‘ سینیٹر تاج محمد آفریدی 2 کروڑ 40 لاکھ 7558 روپے ‘ بلوچستان کے سینیٹر میر کبیر احمد ایک کروڑ 26 لاکھ 43 ہزار467 روپے ‘ سینیٹر طلحہ محمود ایک کروڑ 42 لاکھ 81 ہزار 101 روپے ‘ سینیٹر اعتزاز احسن 12474875 روپے ‘ سینیٹر فروغ نسیم ایک کروڑ 664776 روپے ‘ سینیٹر فاروق ایچ نائیک 68 لاکھ90588 روپے ‘ سابق وزیر خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا 12لاکھ 34 ہزار ا160 روپے ‘ سینیٹر محمدیوسف بلوچ 18 لاکھ 81571 روپے ‘ سینیٹر عثمان سیف اللہ 22 لاکھ 92 ہزار 949 روپے ‘ سینیٹر الیاس بلور8 لاکھ 35ہزار 893 روپے ‘وفاقی وزیر خزانہ 22 لاکھ 86 ہزار 702 روپے‘ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 5 لاکھ 37 ہزار 986 روپے ‘ وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ ایک لاکھ 10ہزار 705 روپے ‘ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ایک لاکھ 11 ہزار 772 روپے ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف 51 لاکھ 25 ہزار 545 روپے ‘ وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ایک لاکھ 54 روپے ‘ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی 31 ہزار377 روپے ‘ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید گوڈیل 31 ہزار377 روپے ‘ ڈاکٹر فاروق ستار89 ہزار935 روپے ‘ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری 60 ہزار96 روپے ‘ سردار اویس لغاری ایک لاکھ 21 ہزار674 روپے ‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق تین لاکھ ستائیس ہزار آٹھ سو پچانوے روپے ‘ حمزہ شہباز 48 لاکھ ‘ 88 ہزار122 روپے ‘ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ13لاکھ 49677 روپے‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان6 لاکھ 41 ہزار 284 روپے ‘ وزیر دفاع خواجہ آصف 3 لاکھ 11 ہزار 638 روپے ‘ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال ایک لاکھ 30 ہزار 749 روپے اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے 39 ہزار 900 ‘وزیر مملکت پیر امین الحسنات ایک لاکھ 30 ہزار 881 روپے ‘وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد5 لاکھ 28 ہزار 706 روپے ‘وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ 87 ہزار981 روپے ‘ وزیر مملکت عثمان ابراہیم ایک لاکھ 5 ہزار318 روپے ‘ رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ 4 لاکھ 35 ہزار 427 روپے ‘ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی 18 ہزار 181 روپے ‘ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 15 ہزار 688 روپے ‘ وزیر مملکت انوشہ رحمن 79171‘ سینیٹر رحمن ملک 17 ہزار 379 روپے ‘ چیئرمین سینٹ رضا ربانی 6 لاکھ 85707 روپے ‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری 30 ہزار 169 روپے ‘ وفاقی وزیر پرویز رشید3 لاکھ 13681 روپے اور سینیٹر راجہ ظفر الحق نے 99 ہزار 446 روپے ‘تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی نے 15 لاکھ 33 ہزار731 روپے ‘ اسد عمر 4لاکھ 89 ہزار 457 روپے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 3لاکھ 3 ہزار 893 روپے ٹیکس ادا کیا۔ ایف بی آر کی جاری ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق 93 پارلیمنٹرینز نے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا جن میں 16 سینیٹرز‘ 8 اراکین قومی اسمبلی‘ بلوچستان کے 2 اراکین اسمبلی ‘33 ارکان اسمبلی خیبر پختونخواہ ‘ 7 ارکان سندھ اسمبلی اور27 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر ‘سینیٹر مولانا عطاء الرحمن ‘ سینیٹر ہلال الرحمن ‘ سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا ‘ سینیٹر اعظم خان ہوتی ‘ سینیٹر سراج الحق‘ اراکین قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا‘ عائشہ سید اور سنجے پروانی اور صوبائی وزیر میاں عطاء محمد مانیکا نے گزشتہ مالی سال کے دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا جبکہ رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے والد ملک غلام نور ربانی کھر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔