تحریک انصاف کے اراکین کی پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کا اقدام چیلنج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیئرمین عمران خان سمیت تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔اس سلسلے میں چودھری وسیم احمد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کے تمام ایم این ایز نے استعفے دیئے اور 7ماہ 4 دن قومی اسمبلی سے غیرحاضر رہے، آئین کے آرٹیکل 64کے تحت اگر کسی رکن اسمبلی کی طرف سے استعفا دیئے جانے کے بعد اس کی نشست فوری طور پر خالی ہوجاتی ہے ۔اسی آرٹیکل میں مزید کہا گیا ہے کہ 40دن تک مسلسل اسمبلی اجلاسوں سے غیرحاضر رہنے والے ایم این اے کی سپیکر رکنیت منسوخ کر دے گا۔ اقدام چیلنج