شیخ رشید احمد کو شادی کا خیال آہی گیا ،لندن میں مقیم پاکستانی لڑکی کو پیشکش

شیخ رشید احمد کو شادی کا خیال آہی گیا ،لندن میں مقیم پاکستانی لڑکی کو پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جاوید اقبال )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو بالآخرشادی کا خیال آہی گیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے لئے شیخ رشید نے لندن میں مقیم ( ن) نامی شادی شدہ لڑکی کو پیش کش کی ہے کہ وہ اسلام آباد یا راولپنڈی منتقل ہو جائیں ۔بتایا گیا ہے کہ یہ(ن) نامی پاکستانی لڑکی کئی سالوں سے لندن میں مقیم ہے اور لندن میں اپنا ایک بیوٹی کلینک بھی چلا رہی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں قیام کے دوران شیخ رشید کی اس لڑکی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کی تصدیق اسی ’’خاتون ‘‘ نے ’’پاکستان‘‘ سے اپنی گفتگو میں کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں اور انہوں نے انہیں پیش کش کی ہے کہ وہ اسلام آباد منتقل ہو جائیں اور وہ انہیں لندن کے معیار کا بیوٹی کلینک بنا کر دینے کے لئے تیار ہیں مگر اس پر تا حال غور کررہی ہیں ۔اس خاتون کا کہنا ہے کہ شیخ رشید ایک اچھے انسان ہیں اور دونوں ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ شیخ رشید ، شادی

مزید :

صفحہ آخر -