ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر بھار ت کا احتجاج ،معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ،پاکستان

ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر بھار ت کا احتجاج ،معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دلی/اسلام آباد (آئی این پی ) بھارت نے ممبئی حملہ کیس میں نظر بند ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کے اس رویے کا سنجیدگی سے نوٹس لے جبکہ پاکستان نے کہاہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کیس میں تاخیر بھارتی عدم تعاون کی وجہ سے ہوئی ہے جب کہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔تفصیلات کے مطابق ممبئی حملوں کے الزام میں نظر بند ذکی الرحمان لکھوی کی گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا ئی پربھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کی توہین ہے اور اس سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی کا پتا چلتا ہے لہٰذا عالمی برادری کو پاکستان کے اس اقدام کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے۔ ترجمان نے کہا کہ فرانس نے بھی ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر تنقید کرتے ہوئے اسے بھارت اور دنیا کے لیے بدقسمتی قرار دیا ہے۔دوسری جانب اپنے ردعمل میں ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ ذکی الرحمان لکھوی کیس میں تاخیر بھارتی عدم تعاون کی وجہ سے ہوئی ہے جب کہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نازک موڑ پر ہے اس لئے پاکستان کے عزم پر شکوک مناسب نہیں۔واضح رہے کہ بھارت ممبئی حملوں کا ذمہ دار کالعدم لشکر طیبہ کوٹھہراتے ہوئے ذکی الرحمان لکھوی کو سزا دینے کا مطالبہ کرتا رہا ہے تاہم پاکستانی عدالتوں میں چلنے والے کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہ کرنے کے باعث عدالت نے انہیں کرنے کا حکم دیا ۔

مزید :

صفحہ اول -