ایک بوتل شراب کے بدلے قتل کرتا تھا ،ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات

ایک بوتل شراب کے بدلے قتل کرتا تھا ،ٹارگٹ کلر کے سنسنی خیز انکشافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(خصوصی رپورٹ)کراچی میں انسانی زندگی شراب کی بوتل سے بھی زیادہ سستی ہو گئی۔ خواجہ اجمیر نگری سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے شراب کی بوتل کے عوض قتل کی ورداتوں کا اعتراف کر لیا۔ بے رحم قاتل اب تک دس جانیں لے چکا ہے۔ کراچی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی زندگی سستی ہوتی جا رہی ہے۔ خواجہ اجمیر نگری سے گرفتار ٹارگٹ کلر عامر نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ گرفتار ملزم کا کہنا ہے وہ شراب کی بوتل کے عوض ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا جبکہ عمران چترال، عمران ساجن اور عمران کالا وارداتوں میں اس کا ساتھ دیتے تھے۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 16 مختلف مقامات پر فائرنگ کی جس میں 10 افراد مارے گئے۔ ٹارگٹ کلنگ کے لیے اسلحہ وقار نامی شخص فراہم کرتا تھا۔ پولیس حکام کہنا ہے کہ ملزم کے دیگرساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک بوتل شراب

مزید :

صفحہ آخر -