بنیادی حقوق آرٹیکلز نصاب میں شامل کرنیکی درخواست ٹیکسٹ بک بورڈ نمٹائے ،ہائیکورٹ
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے آئین کے بنیادی حقوق سے متعلق آرٹیکلز کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو معاملے کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عوام کی اکثریت کو آئین میں دیئے گئے اپنے بنیادی حقوق سے آگاہی نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے حقوق سے محروم رہتے ہیں جس کی لئے ضروری ہے کہ عوام کو ان کے آئینی بنیادی حقوق سے آگاہی دی جائے ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ میٹرک تک بچوں کے تعلیمی نصاب میں آئین کے بنیادی حقوق سے متعلق آرٹیکلز کو شامل کیا جانا چاہیے تاکہ انہیں مستقبل میں اپنے حقوق کا علم ہو سکے، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو بھجواتے ہوئے معاملے کا جائزہ لے کرایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ