جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کیسز کی بھرپور کارروائی کی جائے،لیاقت بلوچ
لاہور( نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور مرکزی سیاسی و پارلیمانی کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی سندھ ، کراچی ، حیدر آباد اور فاٹا کے رہنماؤں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، حافظ نعیم الرحمن ، حافظ طاہر مجید اور صاحبزادہ ہارون الرشید سے رابطہ کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں 2013 ء کے انتخابات کی دھاندلیوں کے لیے بھر پور پیروی کی جائے اور جوڈیشل کمیشن کو تمام حقائق او ر دھاندلیوں کے طریقہ واردات سے آگاہ کیا جائے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ طویل جدوجہد کے بعد انتخابات 2013 ء کی پڑتال کے لیے عدالتی کمیشن قائم کیا گیاہے ۔ چیف جسٹس آفپاکستان نے کسی تاخیر کے بغیر کام شروع کر دیا جو بہت خوش آئند ہے ۔