تنظیم مشائخ عظام کل سیدنا صدیق اکبرؓکا یوم وصال عقیدت و احترام سے منائے گی
لاہور(نمائندہ خصوصی) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام خلیفہ اول ، یار غار و مزار سرکار سید نا صدیق اکبرؓ کا یوم وصال مذہبی عقیدت و احترام سے کل بروز اتوار کو پورے ملک میں منایا جائیگا ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے تمام ضلعی یونٹ اس یوم کی مناسبت سے محافل ذکر و نعت ، محافل درودوسلام اور سرکار سیدنا صدیق اکبرؓ کی دین حق کی سربلندی اور اشاعت اسلام و دیگر خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کانفرنسز اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائیگا ۔