اے پی ایم ایل کے عہدیداروں کا چناؤ مکمل،رکنیت سازی تیزی سے جاری

اے پی ایم ایل کے عہدیداروں کا چناؤ مکمل،رکنیت سازی تیزی سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر )آل پاکستان مسلم لیگ سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری کوارڈنیشن سیلم ساگی نے کہا ہے سینٹرل پنجاب کے 21اضلاع میں ضلعی سطح پر 17رکنی عہدیداروں کا چناؤ مکمل ہوچکا ہے اب تمام اضلاع کی تحصیلوں میں رکنیت سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے اگلے 2ماہ میں تحصیلوں کی تنظیمی باڈی مکمل ہوجائے گی۔ اس امر کااظہار انہوں نے گذشتہ روز صوبائی آفس کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سلیم ساگی نے کہا ہے کہ یونین کونسلوں میں تنظیم سازی تحصیلوں کو مکمل کرنے کے بعد شروع ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں صدر سے لیکر آفس سیکرٹری تک 17رکنی عہدیداروں پر مشتمل تنظیمی باڈی میں شامل افراد سید پرویز مشرف کے ساتھ نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں ۔     انہوں نے کہا کہ حیرت اور خوشی کی بات یہ ہے کہ تمام آدمی سیدپرویز مشرف اور ان کی پارٹی مسلم لیگ کے بارے میں سنتے ہیں ۔تو خوشی کااظہار کرتے ہوئے پارٹی کا فارم پر کرتے ہیں ۔عوامی سطح پر یہ تاثر ابھررہا ہے کہ ملک وقوم کے حالات صرف سید یزویز مشرف ہی ٹھیک کرسکتے ہیں ۔ن لیگ اور پی پی پی سے ملکی حالات مذید خراب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اور اپوزیشن کسی خوشی فہمی میں ہیں،بھارت سمیت تمام یہودی لابی عرب بحران کی آڑ میں پاکستان کو مشکلات سے دوچار کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ شریف برداران کی خارجہ پالیسی کمزور ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا موجب بن رہی ہے۔