سکھ یاتریوں کو سیکیورٹی کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں،عبداللہ خان سنبل

سکھ یاتریوں کو سیکیورٹی کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں،عبداللہ خان سنبل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہو ( جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے لاہور آنے والے سکھ یاتریوں کو سیکورٹی سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی اور ٹرانسپورٹ کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ تمام جگہوں کی سویپنگ اور سیکورٹی کلیئرنس کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لیے سہولت مراکز کے علاوہ مختلف مقامات پر ڈسپنسریوں کو بھی فعال کیا جائے گا۔ ۔    سیکورٹی حوالے سے کمشنر لاہور نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے نگرانی کی جائے گی جبکہ مزید انتظامات کے لیے سیکورٹی پلان بھی متعلقہ اضلاع کو بھجوا دیا گیا ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار بیساکھی میلہ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں آر پی او شیخوپورہ، ڈی سی او لاہور ، شیخوپورہ، ننکانہ، ڈی پی او شیخوپورہ و ننکانہ کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔