چار روز میں شادی ایکٹ کی خلافورزی پر 62افراد گرفتار
لاہور( جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے 4روز میں شہر بھر میں شادی کی تقریبات کو چیک کیا اور چیکنگ کے دوران شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 62 افراد کو گرفتار کروایا جبکہ 20 شا د ی ہالز کو بھی سیل کیا گیا ۔ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ آج ون ڈش اور وقت کی پابندی نہ کرنے پر شادی ایکٹ کے تحت شادی گھروں میں بھر پورکریک ڈاؤن کرے گی ۔اور خصوصی ٹیمیں شہر کے تمام شادی ہالز کو چیک کریں گی۔