بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں پیپلز پارٹی لاہور کا تنظیمی اجلاس

بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں پیپلز پارٹی لاہور کا تنظیمی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی نے کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابیحاصل کرنے اور متوقع دھاندلی کو روکنے کے لئے اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے اور اس سلسلے میں اہم اقدامات بھی کرنا شروع کردئیے ہیں ۔بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز پیپلز پارٹی لاہور کا ایک تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئرنائب صدر لاہور زاہد ذوالفقار خان‘ نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ‘ اشرف بھٹی ‘ رانا اشعر نثار‘ سکندر شاہ ‘ افتخار نیازی‘ چودھری واجد لطیف جٹ‘ میاں رمضان اور میاں رؤف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں طے پایا کہ پیپلز پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ کے ہر حلقے میں ایک تنظیمی کمیٹی بنائے گی جو بورڈ کے امیدواروں کے ساتھ ملکر انتخابی مہم گلی محلے ‘گھر ‘گھر بازاروں اور کاروباری مراکز تک پارٹی کا منشور پہنچائے گی اور انہیں یہ بتائے گی کہ پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرنے کے بعد کس طرح سے عوام اور جمہوریت کی خدمت کرے گی