مسلم لیگ برسر اقتدار آکر کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دے گی،ظہیر الدین

مسلم لیگ برسر اقتدار آکر کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دے گی،ظہیر الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت برسراقتدا رآتے ہی تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کردے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیکچرر یونین کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے کنٹریکٹ اور ایڈھاک ملازمین بے یقینی کی حالت کا شکار ہیں اور دو دھائیوں سے قومی خزانے میں ان کو دی جانے والی تنخواہوں کی موجودگی کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جارہاتعلیمی بجٹ ناکافی ہونے کی وجہ سے صوبہ تعلیمی ابتری کا شکار ہیں، کنٹریکٹ و ایڈھاک ملازمین کے ہوتے ہوئے انہیں ریگولر کرنے کی بجائے دوسری بھرتیاں کی جارہی ہیں جو کنٹریکٹ و ایڈھاک ملازمین سے زیادتی کے مترادف ہے۔ چوہدری ظہیرالدین نے کہا کہ حکومتوں کی اولین ترجیح روزگار مہیا کرنے اور انکی ملازمت کا تحفظ یقینی بنانا ہوتا ہے       اس لیے فوری طور پر پنجاب بھر میں لیکچرر،پروفیسرز سمیت تمام کنٹریکٹ اور ایڈھاک ملازمین کو مستقل کیا جائے اور تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔