تحریک انصاف کراچی سے ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کریگی،ندیم سرور جنجوعہ
لاہور(وقائع نگار)تحریک انصاف لا ہور کے ایگزیکٹو رکن ندیم سر ور جنجوعہ نے کہا ہے کہ تحر یک انصافاقتدار میں آکر کراچی سے جرائم اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کر یگی کراچی میں ہو نے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی نو ید یقینی ہو گی کیو نکہ کراچی کے شہری غلامی کی زندگی سے آزاد ہو نا چاہتے ہیں جس کے لیے تحریک انصاف نے عوامی شعور بیدار کردیاہے ۔انھو ں نے کہا ہے کہ حکمران ایک طرفتر لے اور منتوں سے تحر یک انصافکو پارلیمنٹ میں واپس آنے کی دعوت دیتے رہے مگر اب انکا رویہ ’’آمر انہ ‘‘شکل اختیار کر چکا ہے جسکے نتائج حکمرانوں کیلئے تباہ کن ہو نگے ۔ ندیم سرورنے کہا کہ تحر یک جوڈیشل کمیشن کے اپنے اصولی مطالبے کی منظوری کے بعد ہی اسمبلیوں میں آئی ہے۔