بنیادی حقوق کی فراہمی عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے،سید فراز زیدی

بنیادی حقوق کی فراہمی عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے،سید فراز زیدی
 بنیادی حقوق کی فراہمی عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے،سید فراز زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پرتمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سمیت آزاد امیدواروں نے بھی ماحول کو گرما دیا اسی سلسلے میں وارڈ نمبر 5 میں سید فراز زیدی آزاد امیدوارکے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں سید فراز زیدی نے اپنی وارڈ نمبر 5 میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کو بنیادی حقوق، تعلیم ،صحت اور خوراک کی بہترین سہولیات بہم پہنچانا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن تاخیر سے ہونا عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ہم عدلیہ کے بے حد مشکور ہیں کہ جن کی وجہ سے حکومت کی توجہ بلدیاتی الیکشن کی جانب مبذول کروائی۔ میں انشاء اﷲ بطور آزاد امیدوار کامیاب ہو کر اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت میں پیش پیش رہونگا ۔