زین قتل کیس،عدالت نے مصطفی کانجو کے جسمانی ریمانڈ میں چھ روز کی توسیع کر دی

زین قتل کیس،عدالت نے مصطفی کانجو کے جسمانی ریمانڈ میں چھ روز کی توسیع کر دی
زین قتل کیس،عدالت نے مصطفی کانجو کے جسمانی ریمانڈ میں چھ روز کی توسیع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبعلم زین کے قتل کے الزام میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم مصطفیٰ کانجوکے جسمانی ریمانڈ میں چھ روز کی توسیع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے زین قتل کیس کی سماعت کی ،جس دوران پولیس نے مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزموں کو عدالت میں پیش کیا اورملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10روز کی توسیع کی استدعا کی۔ پولیس نے زین قتل کیس کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں کہاگیاہے کہ ملزم مصطفیٰ کانجوکے سے کلاشنکوف ،پستول ،ڈنڈے اور گاڑی بھی برآمد کرلی ہے لیکن ابھی دو ملزموں کو مزید گرفتار کر ناہے اس لیے مزید تفتیش کیلئے مصطفیٰ کانجوکے جسمانی ریمانڈمیں دس روز کی توسیع دی جائے ۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے اور حکم دیاہے کہ 17اپریل تک ابتدائی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔