دہشت گرد’ را‘ سے پیسے لیکر کارروائی کرتے ہیں: سرفراز بگٹی

دہشت گرد’ را‘ سے پیسے لیکر کارروائی کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
دہشت گرد’ را‘ سے پیسے لیکر کارروائی کرتے ہیں: سرفراز بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے تربت میں مزدوروں کے کیمپ پر حملے کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بھارتی ایجنسی ’را‘سے پیسے لیکر کارروائی کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ آج تربت میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس کا جواب پولیس اور لیویز اہلکاروں نے ٹھیک طرح سے نہیں دیا ،ایسے اہلکاروں کی اب پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے ،غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی نہ قوم ہوتی ہے نہ قبیلہ ،نہ ان کا دین ہے نہ ایمان۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اب آسان ہدف ڈھونڈتے ہیں، انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔ سانحہ تربت میں کسی بلوچ نے پنجابی کیخلاف کارروائی نہیں کی ۔

سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ زخمیوں کی حالت اب خطر سےے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 10,10لاکھ دیے جائیں گے۔صوبائی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ سانحہ تربت میں بھارت کو ہاتھ ہے ،دہشت گرد ’بھارتی ایجنسی را‘ سے پیسے لیکر کارروائی کرتے ہیں۔

مزید :

کوئٹہ -