معین خان کو دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

معین خان کو دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
معین خان کو دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) معین خان کو دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان سابق منیجر چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم معین خان انتظامی معاملات میں اہم ذمہ داری دینے پر غور کر رہا ہے۔ اس معاملے میں پی سی بی کے اعلیٰ افراد کے مابین مختلف حوالوں سے گفتگو جاری ہے۔ اخبار روزنامہ نوائے وقت کے مطابق معین خان کو کراچی میں کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام علاقائی اکیڈمی کا سربراہ بھی بنایا جا سکتا ہے انہیں ’’ساؤتھ زون‘‘ کا نگران اور سربراہ مقرر کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ کرکٹ بورڈ نے معین خان کو عالمی کپ کے دوران قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد ’’کسینو‘‘ جانے پر وطن واپس بلایا تھا۔ چیف سلیکٹر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ معین خان کی جگہ ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گذشتہ کچھ عرصے میں کرکٹ بورڈ مختلف اہم پوزیشنوں پر خدمات انجام دے کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -