پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد پاکستان کا احسان عظیم ہے، سعودی وزیر

پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد پاکستان کا احسان عظیم ہے، سعودی وزیر
پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد پاکستان کا احسان عظیم ہے، سعودی وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے نائب وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبداللہ العمار نے پاکستانی پارلیمنٹ کی طرف سے سعودی عرب کی آل آؤٹ سپورٹ کی متفقہ قرارداد کو دونوں ملکوں کے درمیان قابل تقلید دوستی کی اور اسلامی اخوت کا شاہکار قرار دیا ہے۔ وہ جمعہ کی سہ پہر مقامی اخبار روزنامہ جنگ کو اپنے چیمبر میں خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ اس موقع پر ان کے وفد کے سینئر ممبر اور اہل حدیث پاکستان سربراہی میں سول اور فوجی قیادت نے پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے جس بھرپور انداز اور حمایت کا برملا اعلان کیا ہے پوری اسلامی امہ کو اس کی تقلید کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد سعودی قوم اور خادم الحرمین الشر یفین کیلئے گراں قدر سرمایہ ہے، سعودی عرب کی حکومت اور سعودی عوام پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کی منظوری کو قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سعودی عوام پاکستان کے وزیراعظم، آرمی چیف اور پاکستان کے عوام کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، پاکستانی عوام کی منتخب پارلیمنٹ نے یمن کے معاملے پر عدل کا ساتھ دیا ہے ظلم کا نہیں سعودی عرب کا بچہ بچہ پاکستانی عوام کے منتخب نمائندوں کے مشترکہ اعلان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ہمیں یہی امید تھی کہ پاکستان کی حکومت اور عوام یہی فیصلہ کریں گے۔ سعودی عوام اور خادم الحرمین الشریفین پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کو احسان سمجھیں گے اور کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ سعودی عرب کے عوام کو پورا اطمینان ہے کہ پاکستان خوشی و غم میں اسی طرح سعودی عرب کا ساتھ دے گا جس طرح سے سعودی عرب ہر دکھ اور آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے چلے آئے ہیں ہمیں پاکستان سے یہی توقع تھی۔ شیخ عبدالعزیز نے کہا کہ حمایت یکطرفہ نہیں ہے ہم بھی پاکستان کو دوسرا گھر سمجھتے ہیں پاکستان کی خوشی ہماری خوشی اور پاکستان کا دکھ ہمارا دکھ ہوگا۔ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ العمار نے کہا کہ پاکستانی قیادت سے ان کی ملاقاتیں بے حد مفید، مثبت ، تعمیری اور ثمرآور ثابت ہوئی ہیں ان کے ساتھ شیخ عبدالعزیز الثانی السعودی وزارت کے دوسرے عہدیدار بھی تھے جبکہ مرکزی اہل حدیث کے وفد کے اسامہ قاری حافظ مقصود احمد امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث راولپنڈی، حافظ طاہر محمود پرنسپل جامعہ سلفیہ اسلام آباد، نائب امیر جمعیت اہلحدیث سید طیب الرحمٰن زیدی اسلام آباد، نائب امیر مولانا عبدالرؤف ، حافظ محمد الیاس، ڈاکٹر غفار بخاری بھی موجود تھے۔

مزید :

اسلام آباد -