10مردوں سے شادیاں کیوں رچائیں؟اصلیت سامنے آ گئی،پاکستانی شہری بھی جرم میں شریک

نیویارک (نیوز ڈیسک) قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 10 مردوں سے شادی کرنے والی امریکی خاتون کے بارے میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق اس کا آٹھواں خاوند ایک پاکستانی شخص تھا جسے پاکستان واپس بھیجا جاچکا ہے۔
پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ 38 سالہ لیانا بیرنٹوس نے متعدد ممالک کے مردوں سے شادیاں کیں اور وہ ان مردوں کو امیگریشن کے حصول میں مدد فراہم کرنے کے لئے کرائے کی بیوی کی خدمات فراہم کررہی تھی۔ لیانا نے جن ممالک کے مردوں سے شادیاں کیں ان میں مصر، بنگلہ دیش، ترکی، چیکو سلواکیا، مالی، جارجیا اور پاکستان شامل ہیں۔
قومی کھلاڑیوں کا حو صلہ بڑھانے کیلئے غیر ملکی حسینہ نے شرمناک پیشکش کر دی
اسے 2010ءمیں مالی سے تعلق رکھنے والے صالح کیتا سے کی جانے والی دسویں شادی کو پہلی شادی ظاہر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اخبار ”ڈیلی نیوز“ کے مطابق اس کے آٹھویں خاوند کا نام رشید راجپوت ہے اور اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ رشید راجپوت کو 2006ءمیں جوائنٹ ٹیرر ازم فورس کی تحقیق میں امریکا کے خلاف دھمکی آمیز باتوں کا مرتکب قرار دیا گیا اور پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
دریں اثناءخاتون کا موقف بھی سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 10 شادیاں کرنے کے باوجود اس نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور وہ مکمل طور پر بے قصور ہے۔
اس خبر کو انگریزی میں پڑھنے کے لئے کلک کریں