وہ ملک جو امریکہ سے 50سال کی دشمنی کے بعد قریب آنے لگا

وہ ملک جو امریکہ سے 50سال کی دشمنی کے بعد قریب آنے لگا
وہ ملک جو امریکہ سے 50سال کی دشمنی کے بعد قریب آنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پانامہ (نیوز ڈیسک) سردجنگ کے دو بڑے دشمنوں اور نصف صدی سے زائد عرصہ تک ایک دوسرے کے خلاف ڈٹے رہنے والے امریکا اور کیوبانے بالآخر ہاتھ ملا لیا ہے۔

مزیدپڑھیں:یمن معاملے پر پارلیمنٹ میں قرار داد کے بعد سعودی عرب کا موقف بھی آگیا
پانامہ میں ایک تقریب کے دوران امریکی صدر باراک اوباما نے کیوبا کے صدر راﺅل کاسترو سے گرمجوشی کے ساتھ ہاتھ ملایا اور مختصر گفتگو بھی کی۔ وائٹ ہاﺅس کے ایک اہلکار نے ملاقات اور مختصر گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ایک غیر رسمی ملاقات تھی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان آج (ہفتہ) ایک اور اہم میٹنگ متوقع ہے جس میں باہمی تعلقات کو بڑھانے، سفارتی تعلقات کو مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے پر بات کی جائے گی۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ سفارش بھی کردی گئی ہے کہ امریکا کیوبا کا نام دہشت گرد ممالک کی فہرست سے خارج کردے۔