این اے 246ضمنی انتخاب ،الیکشن کمیشن نے 1800افراد کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 246میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے حلقے میں 1800افراد کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تعینات کیے جانے والے عملے میں 213پریذائڈنگ آفیسراور770پولنگ افسران شامل ہونگے جبکہ 367خواتین بھی پولنگ افسران کی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔الیکشن کمیشن نے عملے کیلئے اداروں کو خط لکھ دیا ہے ۔
خیبر پختونخوا میں ٹھوس کوڑے سے بجلی کی پیداوار کا تجربہ کامیاب