کس عمر میں انسان کے سب سے زیادہ دوست ہوتے ہیں؟حیران کن جواب

کس عمر میں انسان کے سب سے زیادہ دوست ہوتے ہیں؟حیران کن جواب
کس عمر میں انسان کے سب سے زیادہ دوست ہوتے ہیں؟حیران کن جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ہم زندگی کے مختلف ادوار میں دوست بناتے اور کھودیتے ہیں لیکن عمر کے کس حصے میں ہمارے دوستوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے، سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں اس سوال کا جواب معلوم کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں 'جہنم کا دروازہ'کھل گیا ،لمبی قطاریں
ادارے "Forever Friends" کے سروے کے مطابق عمر کے پہلے چوتھائی حصے کے مکمل ہونے پر، یعنی تقریباً 25 سے 27 سال کی عمر کے دوران ہمارے دوستوں کی تعداد عروج پر ہوتی ہے جو بعد میں ایک ایک کرکے کھونا شروع ہوجاتے ہیں۔ خواتین کے دوستوں کی تعداد 25 سال کی عمر میں سب سے زیادہ ہوتی ہے جبکہ مردوں کے دوستوں کی تعداد سب سے زیادہ 27 سال کی عمر میں ہوتی ہے۔ بیک وقت قریبی دوستوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد تقریباً 4 ہوتی ہے۔ یہ بھی معلوم کیا گیا ہے کہ موجودہ دور میں ٹویٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا کی وجہ سے دوستانہ رشتوں کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے۔
تقریباً 54 فیصد افراد کے دوست ملازمت یا رہائش کی وجہ سے کسی اور علاقے میں منتقل ہوجانے کی وجہ سے ہمیشہ کے لئے کھوجاتے ہیں۔ بچوں والے افراد میں سے 19 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بے اولاد دوستوں سے دور ہوچکے ہیں۔ اگرچہ بیک وقت پائے جانے والے قریبی دوستوں کی اوسط تعداد چار پائی گئی ہے لیکن ہماری عموماً خواہش ہوتی ہے کہ یہ تعداد تقریباً 6 ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -