ہاکی فیڈریشن کو کسی دوسرے ملک سے فنڈ لینے کی ضرورت نہیں : اسحاق ڈار

ہاکی فیڈریشن کو کسی دوسرے ملک سے فنڈ لینے کی ضرورت نہیں : اسحاق ڈار
ہاکی فیڈریشن کو کسی دوسرے ملک سے فنڈ لینے کی ضرورت نہیں : اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں فنڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور پاکستان کو کسی دوسرے ملک سے بھی فنڈ لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر صحیح سمت میں جا رہا ہے اور کسی بھی سپورٹس کے لیے پاکستان کو کسی دوسرے ملک سے فنڈنگ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے واضح کیا حکومت نے ہمیشہ کھیلوں کو فروغ دیا ہے اور اس متربہ بھی کھیلوں کی ترویج کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔یاد رہے چند دن قبل اسلام آباد میں جاری ہاکی ٹریننگ کیمپ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے فنڈز نہ ہونے کے باعث ختم کر دیا تھا جس پر بھارت کی جانب سے پیشکش کی گئی تھی کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن پاکستان کو فنڈز دینے کے لیے تیار ہے ۔

پاکستا ن ہاکی فیڈریشن میں فنڈز کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

مزید :

کھیل -