تربت واقعے کی مذمت،دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا:سرفراز بگٹی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تربت واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ تربت واقعے میں متاثرہ خاندان کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی اور انہیں کسی صورت بھی اکیلے نہیں چھو ڑا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن ہم میں تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے مگر قومی یگانگت اور اتحاد شمن کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ تربت میںآج نامعلوم افراد نے مزدوروں کے کیمپ پر فائرنگ کرکے 20مزدوروں کو جاں بحق کر دیا تھا۔
شیخ رشید کی عمران خان سے ملاقات،جو ڈیشل کمیشن سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال