قومی کرکٹرسہیل خان زخمی ،دورہ بنگلہ دیش میں شرکت مشکوک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی فاسٹ باولر سہیل خان پریکٹس میچ کے دوران انجر ی کا شکا ر ہو گئے ہیں جس کے بعد دورہ بنگلہ دیش میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہریکٹس میچ کے دوران سہیل خان کمر کی انجری کاشکار ہو گئے جس کے بعد ٹیم انتظامیہ نے ان کی انجری کی نوعیت جاننے کیلئے ان کا سٹی سکین کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سٹی سکین کی رپورٹ آنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گاکہ سہیل خان کو بنگلہ دیش کے خلاف کھلایا جائے گا یا نہیں ۔
این اے 246ضمنی انتخاب ،الیکشن کمیشن نے 1800افراد کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا