آئی جی ایف سی کا بلوچستان کے علاقے کوہلو کا دورہ ، قبائلی عمائدین سے ملاقات

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ہے جس میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ترجمان ایف سی کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے بلوچستان کے علاقے کوہلو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقہ کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران علاقہ کے امن و امان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور آئی جی ایف سی کے نے کوہلو میں بوائز ہاسٹل کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے۔
تربت واقعے کی مذمت،دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا:سرفراز بگٹی