بات کرنے کے لیے کان سے لگایا اور فون پھٹ گیا ، آپ بھی احتیاط کریں

بات کرنے کے لیے کان سے لگایا اور فون پھٹ گیا ، آپ بھی احتیاط کریں
بات کرنے کے لیے کان سے لگایا اور فون پھٹ گیا ، آپ بھی احتیاط کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چارجنگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے چینی لڑکے کو خوفناک نتائج کا سامنا کرنا پڑگیا۔
چینی میڈیا کے مطابق وسطی چائنا کے علاقے پنگ ڈنگ شان میں 12 سالہ لڑکا چونگ فینگ رات گئے اپنے موبائل فون پر گیم رہا تھا جبکہ اس دوران موبائل فون چارج بھی ہورہا تھا۔ لڑکا جب گیم کھیلنے میں مصروف تھا تو اس کا موبائل فون اچانک دھماکے سے پھٹا جس کے نتیجے میں اس کے گال میں بڑا سوراخ ہوگیا جبکہ جسم کے باقی حصوں پر بھی زخم آئے۔ لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنے بیٹے کی حالت دیکھی تو اس کا دل دہل گیا کیونکہ اس کے پھٹے ہوئے گال میں سے جبڑے کی ہڈی باہر نکل آئی تھی۔ زخمی لڑکے نے ہسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسے موبائل فون قدرے گرم محسوس ہورہا تھا لیکن اس نے اِس بات پر توجہ نہ دی۔

قومی کھلاڑیوں کا حو صلہ بڑھانے کیلئے غیر ملکی حسینہ نے شرمناک پیشکش کر دی
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد دفع غیر معیاری چارجر کے استعمال یا چارجنگ کے دوران استعمال کی وجہ سے موبائل فون پھٹنے کے واقعات پیش آچکے ہیں لیکن اس حادثے کے متعلق تاحال واضح نہیں کہ لڑکا غیر معیاری چارجر یا بیٹری استعمال کررہا تھا یا نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -