الیکشن ٹربیونل :حامد خان کی نئی درخواستوں پر سعد رفیق کو نوٹس، یہ پی ٹی آئی کے تاخیری حربے ہیں ،بیرسٹر عمر

الیکشن ٹربیونل :حامد خان کی نئی درخواستوں پر سعد رفیق کو نوٹس، یہ پی ٹی آئی کے ...
الیکشن ٹربیونل :حامد خان کی نئی درخواستوں پر سعد رفیق کو نوٹس، یہ پی ٹی آئی کے تاخیری حربے ہیں ،بیرسٹر عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )الیکشن ٹربیونل فیصل آباد نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125دھاندلی کیس کی سماعت میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کو 14اپریل تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے جج جاویدرشیدمحبوبی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125دھاندلی کیس کی سماعت کی،تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد خان نے عدالت میں تین متفرق درخواستیں دائرکی ہیںجن میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ این اے 125کے 25پولنگ سٹیشنز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے اور انتخابی مواد جو کہ پرائیویٹ تھیلوں میں پیک کیا گیا اس کی تحقیقات بھی کروائی جائیں،عدالت نے درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق سے 14اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے،خواجہ سعد رفیق کے وکیل بیرسٹر عمر نے ان متفرق درخواستوں حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج دھاندلی کیس میں حتمی بحث ہونا تھی مگر حامد خان کی درخواستوں کی وجہ سے کیس مزید التوا کا شکار ہورہا ہے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد خان نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کررکھی ہے۔

مزید :

لاہور -