سوشل میڈیا نے غیر ملکی ملازمہ کی ظالم عربی رئیس سے جان چھڑوا دی

سوشل میڈیا نے غیر ملکی ملازمہ کی ظالم عربی رئیس سے جان چھڑوا دی
سوشل میڈیا نے غیر ملکی ملازمہ کی ظالم عربی رئیس سے جان چھڑوا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منامہ (نیوز ڈیسک) بحرین میں بگڑے ہوئے عربی نوجوان کے جنسی ظلم کا نشانہ بننے والی 28 سالہ فلپائنی لڑکی کو فیس بک پر مدد کی پکار نے بچالیا۔
ایبی لیونا نامی لڑکی ایک سال سے بحرین میں کام کررہی تھی۔ اس نے جمعرات کے روز اپنے فیس بک پیج پر 3منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں روتے ہوئے فریاد کی کہ وہ اپنے مالک کے بیٹے کے وحشیانہ جسمانی اور جنسی تشدد کی شکار ہے اور فیس بک صارفین سے درخواست کی کہ وہ اس کی جان بچانے کے لئے قدم اٹھائیں۔ ایپی نے ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ بدقماش نوجوان نے اس کی ٹانگ پر تشدد کیا تھا اور اس کے دیگر اعضاءبھی زخمی تھے۔ لڑکی کی ویڈیو کو مختصر وقت میں تقریباً 80 ہزار دفعہ شیئر کیا گیا اور چند گھنٹوں بعد ہی معاملہ فلپائنی سفارتخانے تک پہنچ چکا تھا۔ سفارتخانے نے بروقت کارروائی کرکے مظلوم لڑکی کو رہا کروالیا ہے۔

رقاصہ کے فحش ڈانس نے بین الاقوامی تقریب میں ہنگامہ کھڑا کردیا،عرب ملک میں پھوٹ پڑ گئی
لڑکی نے یہ بھی بتایا ہے کہ جب اس نے اپنے مالک کو شکایت کی تو اس نے بیٹے کی طرفداری کی اور کہا کہ اگر وہ حاملہ ہوگئی ہے تو اسقاط حمل کرالے اور اپنے معاہدے کے مطابق مزید دو ماہ کام کرے جس کے بعد اسے فلپائن واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔ فلپائنی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بحرینی حکام معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -