دو ماہ میں ایک اور ماڈل گرل قتل ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

دو ماہ میں ایک اور ماڈل گرل قتل ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
دو ماہ میں ایک اور ماڈل گرل قتل ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ماڈل گرل اریبہ کے بعد دو ماہ میں ایک اور ماڈل گرل طاہرہ کو بھی قتل کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ماڈل گرل طاہرہ کو گزشتہ رات زہر دے کر قتل کیا گیا تھا جبکہ اس کے جسم سے تشدد کے نشانات بھی ملے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ ماڈل گرل طاہرہ 10 سال قبل اوکاڑہ سے ماڈلنگ کے لیے لاہور آئی تھی اور مقتولہ 5 بچوں کی ماں بھی تھی۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ اس کی اپنے شوہر سے 5 سال قبل علیحدگی ہو چکی تھی اور اب وہ گزشتہ 10 سالوں سے لاہور کینٹ میں اپنے گھر پر مقیم تھی جہاں سے اس کی لاش ملی ہے۔پولیس نے ماڈل گرل طاہرہ کے والد محمد بوٹا کی مدعیت میں اس کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ حقائق سامنے آنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے جبکہ طاہرہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

زین قتل کیس:مصطفی کانجو سمیت 5ملزم مزید6روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مزید :

لاہور -