ممبئی حملہ کیس ،ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر امریکہ کاپاکستان سے شدید احتجاج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی حملہ کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر امریکہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کے امریکی سفارتکار نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو فون کرکے احتجاج ریکار ڈ کروایا۔امریکی سفارتکار نے چوہدری نثا رکو امریکی تشویش سے آگاہ کیا ۔سفارتکار نے مطالبہ کیا کہ ذکی الرحمان لکھوی کو فوری گرفتار کیا جائے وہ ممبئی حملوں میں ملوث ہے جس کے جواب میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ذکی الرحمان کو عدالت نے رہا کیا حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔
ایف آئی اے کو 15دن میں کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے:چوہدری نثار