پاکستان کی حمایت کا الزام ، جماعت اسلامی کے ایک اور رہنماءکو بنگلہ دیش میں پھانسی دے دی گئی

ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے ایک اور رہنماءمحمد قمر الزماں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے سینئر رہنماءقمر الزماں کو 1971 ءمیں جنگی جرائم کے تحت پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔اس سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے بنگلہ دیشی وقت کے مطابق رات 10 بجے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔یاد رہے 1971 ءکی جنگ میں جماعت اسلامی کے رہنماءقمر الزمان پر پاکستان کی حمایت کرنے کا الزام تھا اور اس سے قبل بھی جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو اس جرم کی پاداش میں پھانسی دی جا چکی ہے ۔
بھارت کی ایک اور گھناؤنی چال ،کشمیرمیں اسرائیل والا حربہ آزما لیا