یمن معاملے پر متفقہ قرارداد ، پارلیمان واپسی کا فیصلہ درست ہے : عمران خان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کی متفقہ قرار داد سے ان کی جماعت کا پارلیمان میں واپسی کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے ۔میڈیا کو جاری اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یمن کے معاملے پر پاکستان کو پرائی جنگ سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا اور پارلیمنٹ نے اس معاملے پر متفقہ قرار دار منظور کر کے ان کے موقف کی تائید کر دی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل حکمرانوں کی جانب سے کیے گئے خفیہ معاہدے کے بعد 50 ہزار پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہو گئی تھیں ۔اس لیے موجودہ حکمرانوں کو چاہیئے کہ اب وہ عوام کے نام پر کوئی خفیہ معاہدہ نہ کریں تاکہ پاکستان مزید کسی مشکل صورتحال سے دوچار نہ ہو سکے ۔
ممبئی حملہ کیس ،ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر امریکہ کاپاکستان سے شدید احتجاج