قاتلوں کو وہیں لٹکائیں جہاں امجد صابری کو مارا گیا: والدہ کی خواہش
کراچی (ویب ڈیسک) امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کا اعلان کیا گیا تو ان کی والدہ نے سکھ کا سانس لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ قاتل بتائیں میرے بیٹے کو کیوں مارا؟ ان درندوں کو وہیں پھانسی دی جائے جہاں میرے بیٹے کو مارا گیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امجد صابری کی والدہ کا کہنا تھا امجد کے جانے کا خلا پر نہیں ہوسکتا، میں تو زندہ ہوں مگر اندر سے مرچکی ہوں، پولیس کی مہربانی کہ ملزموں کو پکڑا۔